کمزور نظر والے افراد تیز نظر کیلئے ان چیزوں کا استعمال ضرور کریں

2019 ,اپریل 25



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): آج دنیا میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کی نظر کمزور ہوتی ہے،  پہلے تو بوڑھے آدمی اس مسلے کا شکار تھے، لیکن اب تو مرد خواتین، بچے سبھی اس مرض میں مبتلا پائے جاتے ہیں، کہتے ہیں کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔جب آپ اپنے اندر درج ذیل علامات پائیں تو فوری طور پر معالج سے رجوع کریں۔

بھنڈی : بھنڈی میں زیکسن اور لوٹین جیسے مرکبات موجود ہوتے ہیں، جو بینائی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھنڈی میں وٹامن سی کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، جو آنکھوں کی صحت کے لیے مؤثر ہے۔

خوبانی :  بڑھتی عمر میں بینائی کمزور ہوجاتی ہے، لیکن ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ بیٹا کیروٹین بینائی کو بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ روزانہ وٹامن سی، وٹامن ای، زنک اور کاپر سے بھرپور غذائیں کھانے سے بینائی بہتر ہوتی ہے۔ یہ تمام غذائیت خوبانی میں موجود ہے، اس سے دھندلی بینائی کا خطرہ 25فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

گاجر : گاجر میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو آنکھوں کی جھلی اور دیگر حصوں کو بہتر کام کرنے میں مدد دیتا ہے، گاجر کا روزانہ استعمال بینائی کو بھی بہتر بناتا ہے۔

گوبھی : لوٹین ایک ایسا اینٹی آکسیڈنٹ ہے، جو بینائی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ گوبھی میں بھی اس کی مقدار کافی زیادہ پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ گوبھی میں موجود وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین بھی نہایت فائدہ مند ہوتے ہیں۔میوے : میوے کھانا کس کو پسند نہیں؟ جیسے جیسے سردیاں قریب آتی ہیں، میوے کھانے کا شوق بھی بڑھتا جاتا ہے۔ بادام، اخروٹ اور کاجو : جیسے میوہ جات میں اومیگا3کی مقدار کافی زیادہ پائی جاتی ہے۔ یہ آنکھوں کی جھلی کو تیز روشنی سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے اور بڑھتی عمر میں پیش آنے والے آنکھوں کے مسائل کی بھی روک تھام میں مدد کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں