نواز شریف نے جیل سے ہسپتال جانے سے انکارکردیا

2019 ,مارچ 5



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جیل سے کسی بھی ہسپتال میں منتقل ہونے سے انکار کردیا ہے ۔ ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو نواز شریف کی منتقلی کا بتا دیا گیا لیکن جب نواز شریف کو ہسپتال منتقلی کے بارے میں اطلاع دے دی گئی اور بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم کو وی آئی پی روم نمبر 15 میں رکھا جائے گا تو انہوں نے انکار کردیا،سابق وزیراعظم نوازشریف کی پی آئی سی منتقلی کی تیاریاں جاری تھیں تاہم سابق وزیراعظم کی جانب سے جیل سے ہسپتال منتقلی سے انکار کردیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم کیلئے پی آئی سی میںوی آئی پی روم تیار کرلیا گیا ہے اور ہسپتال میں تمام طبی سہولتوںکی فراہمی بھی ممکن بنا دی گئی تھی،ایم ایس پی آئی سی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایات پر ٹیسٹ کیے جائیں گے، تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں