پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ،سعودی عرب کا ایک اور اعلیٰ سرکاری وفد پاکستان آنے کے لیے تیار، بڑی خبر آگئی

2019 ,مارچ 27



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک): وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے پر پیشرفت کیلئے سعودی عرب کا اعلیٰ سطح وفد اگلے ماہ پاکستان آ رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ اگلے مہینے روڈ ٹو مکہ منصوبے پر پیشرفت کیلئے آنے والا سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کے بڑے شہروں کے ایئر پورٹس کا دورہ کرے گا اور انتظامات کا جائزہ لے گا۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کا وفد حجاج کرام کی امیگریشن سے متعلق تمام تر صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لے گا۔خیال رہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کے پاسپورٹ سعودی سفارتخانے بھجوانے کی پابندی ختم ہوگئی ہے ۔ عازمین حج کو ان کا حج ویزہ ان کے گھر پہنچایا جائے گا ، کراچی کے عازمین حج کی امیگریشن کراچی میں ہی ہو جائے گی جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی امیگریشن سہولت کی بھی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اس پراجیکٹ کے تحت عازمین حج سعودی ایئر پورٹس پر انتظار کی کوفت سے بھی بچ جائیں گے۔یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ زارت مذہبی امور پاکستان نے ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ پائلٹ پراجیکٹ کیلئے کراچی ایئرپورٹ کے بعد لاہور ایئرپورٹ کو بھی شامل کر لیاہے ۔ذرائع نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ کو ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ پائلٹ پراجیکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی کی وفاقی وزیر آر اے اینڈ آئی ایچ کیساتھ میٹنگ کے بعدکیا گیا۔وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے ڈی جی حج کو اس بارے میں سعودی حکام کو آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ڈی جی حج سروسز کو حج 2019 ئکیلئے تشکیل دیئے گئے ’’ روڈ ٹو مکہ‘‘ پراجیکٹ کیلئے سعودی حکام سے رابطہ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔جبکہ وزارت مذہبی امور کی ایچ پی برانچ کے سیکشن آفیسر عظمت علی نے ڈی جی سی اے اے اور سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کو مراسلہ بھیج دیاہے ۔

متعلقہ خبریں