تو کیا ہوا جو اسد عمر چلا گیا ؟ فیصل واوڈا کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

2019 ,اپریل 18



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم عوام کی نوکری کرنے آئے ہیں، کوئی بھی وزیر مستقل رہنے کے لیے نہیں آیا۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے اسد عمر کے استعفے کی وجوہات کا علم نہیں ہے، وزیراعظم ہی حتمی فیصلہ کرتے ہیں۔وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم عوام کی نوکری کرنے آئے ہیں۔ کابینہ میں تنقید ایک جمہوری روایت ہے، وزارت کی بنیاد صرف کارکردگی ہے، کوئی بھی وزیر مستقل رہنے کے لیے نہیں آیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ آئی ایم ایف میں دیر سے جانے کا ملبہ اسد عمر پر نہیں ڈالنا چاہیے۔ یاد رہے کہ آج وزیر خزانہ اسد عمر نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔وزیر خزانہ اسد عمر کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق خبریں پچھلے دنوں سرگرم تھیں تاہم اب اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کہا کہ وہ کابینہ کا حصہ نہیں رہیں گے۔ اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کابینہ سے الگ ہونے کی تصدیق کی۔پریس کانفرنس میں اسد عمر نے بتایا کہ وزیراعظم نے انہیں وزارت خزانہ کی بجائے توانائی کا قلمدان سونپنے کی خواہش ظاہر کی، آج صبح ملاقات میں کابینہ سے علیحدگی پر وزیراعظم کی تائید حاصل کی، کابینہ سے الگ ہونے کا مقصد یہ نہیں کہ عمران خان یا ان کے نئے پاکستان کے وژن کو سپورٹ کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گا، تحریک انصاف اور عمران خان کیلئے ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 7 سال پہلے تحریک انصاف میں شامل ہوا یہ سفر بہت اچھا رہا، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم عوام کی نوکری کرنے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں