عندلیب عباس نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کو شرمناک قراردیدیا

2019 ,مارچ 5



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہاہے کہ فیاض الحسن کا ہندو برادری کے حوالے سے بیان بہت ہی غیر اخلاقی اورشرمنا ک تھا۔  عندلیب عباس نے کہا کہ فیاض الحسن کا ہندو برادری کے حوالے سے بیان بہت ہی غیر اخلاقی اورشرمنا ک تھا ،ان کاوزارت اطلاعات سے ہٹایا جانا اچھی بات ہے ، سیاست میں ہم ایک دوسرے کوبہت کچھ کہہ لیتے ہیں لیکن مذہب اور کمیونٹی کے بارے میں ایسی بات کرنا ناقابل معافی ہے ، ایسی بات کرنے پر فوری ایکشن ہونا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہمارا سیاسی کلچر نامناسب رویے کی عکاسی کرتاہے ، اس میں انتہا پر چلے جانا ایک عام سے بات سمجھتی جاتی ہے ، اس کے تبدیل ہونے میں ابھی وقت لگے گا ۔

متعلقہ خبریں