بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

2018 ,جون 11



ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولن فرنینڈس کی آنکھ کی پتلی انجری کے باعث ہمیشہ کیلئے ٹیڑھی ہو گئی ہے۔ جیکولن فریننڈس آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

جیکولن فرنینڈس فلم کی دیگر کاسٹ کیساتھ فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں جس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ مارچ کے ماہ میں وہ فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں کہ ان کی آنکھ پر چوٹ لگ گئی۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں ان کی آنکھ کی پتلی صاف طور پر ٹیڑھی دیکھی جا سکتی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ان کی آنکھ کی پتلی ہمیشہ کیلئے ٹیڑھی ہو چکی ہے جو اب کبھی صحیح نہیں ہوگی لیکن شکر ہے کہ اس انجری کے بعد بھی ان کی بینائی خراب نہیں ہوئی اور آنکھ صحیح طور پر کام کر رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں