غلام سرور خان نے اعلان بغاوت کر دیا ۔۔ اپنی وزارت چھوڑنے سے صاف انکار

2019 ,اپریل 18



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) غلام سرور خان نے اعلان بغاوت کر دیا ۔۔ اپنی وزارت چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا ہے، وزارتوں کی اکھاڑ پچھاڑ کے دور میں وفاقی وزیر پٹرولیم اینڈ گیس غلام سرور خان نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق اسد عمر کی برطرفی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وزیر پٹرولیم اینڈ گیس کو ملاقات کیلئے بلایا اور ان سے استعفیٰ طلب کیا تاہم انہوں نے وزارت چھوڑنے سے انکار کردیا۔دوسری جانب نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ کابینہ میں ردو بدل کے دوران غلام سرور خان کو کابینہ سے آﺅٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کی وزارت کا قلمدان تبدیل کیا جارہا ہے۔ انہیں ایوی ایشن کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کو وزیراطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجیدیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیرِ خزانہ اور وزیرِ پٹرولیم کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اب مزید وزراء سے بھی ان کے قلمدان واپس لیے جارہے ہیں اور وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔فواد چوہدری پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکت پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور انہیں وزارتِ اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تاہم اب وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے دوران انہیں بھی اطلاعات کی وزارت واپس لے انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فواد چوہدری اس سے پہلے فواد چوہدری 2012میں پاکستان مسلم لیگ ن کے میڈیا کوآرڈی نیٹر رہے اور پھر مسلم لیگ ن چھوڑنے کے بعد وہ 2012 سے 2013 کے دوران وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی کابینہ میں سیاسی امور کے معاونِ خصوصی رہے ہیں اور اب انہیں سائنس و ٹیکنالوجیکا وزیر بنایا جا رہا ہے۔ اور اب یہ خبر آئی ہے۔

متعلقہ خبریں