اداکاروں میں ڈپریشن‘ شان شاہد بھی چپ نہ رہ سکے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): اداکار شان نے کہا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر ڈپریشن کا شکار ضرور ہوتا ہے اور شوبز سے منسلک سلیبرٹیز بھی مختلف نہیں۔ حال ہی میں اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے ڈپریشن کے بارے میں مداحوں کو بتایا تھا اور اب اداکار شان شاہد نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکاروں کو درپیش ڈپریشن کے مسائل پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔شان شاہد نے فیس بک پر لکھا، ایک فنکار اور اداکار ہونے کا مطلب ہے کہ کسی کے احساسات اور جذبات کی عکاسی کرنا، مثال کے طور پر جیسے ایک مصور وین گوگھ، جس کا درد اس کی مصوری میں جھلکتا ہے، بالکل ایسے ہی ایک اداکار جو مختلف کرداروں میں جیتا ہے، اسے مختلف دکھ درد کو محسوس کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ درست طریقے سے ان کا اظہار کرسکے لیکن بدقسمتی سے بعض اوقات اداکار اس حد کو پار کر لیتے ہیں اور خود ہی ڈپریشن کے عادی ہوجاتے ہیں ۔