بریکنگ نیوز: دبنگ وزیرشہریارآفریدی بھی فارغ ۔۔۔۔ نیا وزیر داخلہ کون ہوگا؟ نام بارے اعلان کر دیا گیا

2019 ,اپریل 18



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کی جارہی ہے جس کی لپیٹ میں وزیر داخلہ شہریار آفریدی بھی آگئے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہیں وزارت داخلہ سے ہٹا کر وزیر سیفران بنائے جانے کا امکان ہے۔ شہریار آفریدی کی جگہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا بھی قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کو وزیراطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجیدیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیرِ خزانہ اور وزیرِ پٹرولیم کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اب مزید وزراء سے بھی ان کے قلمدان واپس لیے جارہے ہیں اور وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔فواد چوہدری پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکت پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور انہیں وزارتِ اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تاہم اب وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے دوران انہیں بھی اطلاعات کی وزارت واپس لے انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فواد چوہدری اس سے پہلے فواد چوہدری 2012میں پاکستان مسلم لیگ ن کے میڈیا کوآرڈی نیٹر رہے اور پھر مسلم لیگ ن چھوڑنے کے بعد وہ 2012 سے 2013 کے دوران وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی کابینہ میں سیاسی امور کے معاونِ خصوصی رہے، یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں