انتظا رکی گھڑیاں ختم: وزیر اعظم عمران خان کو ذاتی زندگی کے حوالے سے بہت بڑی خوشخبری مل گئی، ہر طرف سے مبارکبادیں آنے لگیں

2019 ,اپریل 18



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان دنیا کے 100 باآثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کر لیے گئے، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب، ملائیشیا کے مہاتیر محمد بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ٹائم میگزین کی جانب سے دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔فہرست میں ان لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جو سال 2019 کے دوران اپنے اثر و رسوخ اور اہمیت کے باعث توجہ و شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔اس فہرست میں پاکستان کی صرف ایک شخصیت کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان سے شامل کی گئی شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اس سے قبل بھی ایسی فہرستوں میں شامل کیے جاتے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے علاوہ دیگر کئی نمایاں نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ جن نئے ناموں نے فہرست میں جگہ بنائی ہے ان میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن بھی شامل ہیں۔ جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی اس فہرست میں شامل ہیں، دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ رومانیہ نے پاکستان سے ڈاکٹرز ، انجینیئرز سمیت دس لاکھ سے زائد افرادی قوت در آمد کر نے کی خواہش ظاہر کر دی ۔پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکولے گوئیا نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کی، ملاقاتمیں رومانیہ کے سفیر کا کہنا تھا کہ رومانیہ پاکستان دس لاکھ سے زیادہ افرادی قوت درآمد کرنے کا خواہشمند ہے۔پی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رومانیہ کے سفیر نکولے گوئیا نے کہا ہے کہ رومانیہ پاکستان کے لئے بے مثال موقع پیش کر رہا ہے۔سفیر نے رومانیہ میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ رومانیہ کو دس لاکھ سے زیادہ افرادی قوت کی سخت ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں