پاکستان کی مشہور اسٹیج اداکارہ کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا

2018 ,جنوری 10



 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور کی مشہور سٹیج ڈانسر بریکھنا کو ان کے گھر میں قتل کردیا گیا ہے جبکہ ان کے والد کو بھی بہیمانہ انداز میں قتل کردیا ہے ، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

مشہور سٹیج ڈانسر بریکھنا اور ان کے والد کو انتہائی بے دردی سے قتل کردیا ہے، قتل کے واقعے کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس واقعے کی تمام پہلوﺅں سے تحقیق کی جارہی ہے اور اس میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پاکستان مین اسٹیج اداکاروں کی زندگی کافی مشکل ک نظر آرہی ہے اس سے قبل ملتان میں 30 سالہ رقاصہ کو نامعلوم افراد نے گھر سے نکلتے ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحویل میں لے کر شک کی بنیاد پر خاوند کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے شاہ ٹائون میں سٹیج ڈانسر شمیم عرف شمو فون کال سن کر گھر سے باہر نکلی، جہاں پر پہلے سے موجود نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تھانہ سیتل ماڑی کی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پورٹس کے مطابق پولیس نے قتل کی واردات میں شک کی بنیاد پر شمو کے خاوند کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا موقف ہے کہ سٹیج ڈانسر کے اپنے خاوند سے تعلقات بہتر نہیں تھے جس کی وجہ سے مقتولہ کے ورثا کے الزام پر خاوند کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں