شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت سے مداح نے ایسا سوال کردیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

2018 ,جولائی 15



ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) نامور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور بہت جلد دوسرے بچے کے والد بننے والے ہیں ان کے گھر اس بار بیٹا ہوگا یابیٹی اس سوال پر ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے مداح کو خوبصورت جواب دیا ہے۔ شاہد کپور کے مداح یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ اب ان کے پسندیدہ اداکار کے گھر بیٹا ہوگا یا بیٹی۔

یہی بات جاننے کے لیے مداح نے میرا سے انسٹاگرام پر پوچھا کہ اس بار آپ کے گھر بیٹا ہوگا یا بیٹی؟ جس پر میرا نے جواب دیتے ہوئے کہا مجھے معلوم نہیں کہ اس بار ہمارے گھر بیٹا ہوگا یا بیٹی اور اس بات سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

متعلقہ خبریں