فواد چودھری کے بعد تحریک انصاف کے میجر (ر) طاہر صادق بھی حکومتی پالیسی کیخلاف بول پڑے

2019 ,جون 1



اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت میں غیر سیاسی لوگوں کو آگے لایا جا رہا ہے، اس سے تحریک انصاف کا نقصان ہے۔ جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے میجر (ر) طاہر صادق نے کہاکہ اس وقت غیر سیاسی لوگوں کو آگے لایاجارہاہے ، اس سے تحریک انصاف کا نقصان ہے ، اگر اچھے لوگوں کو آگے نہیں لایا جائیگا تو اس سے تحریک انصاف کا نقصان ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی پارٹی غلط فیصلے کرے گی تو اس کا نقصان نہ صرف پارٹی کوہوتاہے بلکہ ملک کو بھی ہوتا ہے ، اس لئے بیٹھ کر مشاورت کرنے میں کیا حرج ہے ؟ انہوں نے کہا کہ غیر منتخب لوگوں کو آگے کیا گیاہے اور منتخب لوگ پیچھے ہیں ، جواب لوگوں کومنتخب لوگوں نے دینا ہے جب غیر منتخب لوگ عوام کوجواب دیتے بھی ہیں تو ان کی کوئی سنتا نہیں ہے ۔

    متعلقہ خبریں