کروڑوں دلوں پرراج کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ نے شادی سے صاف انکار کردیا ۔۔ ساری زندگی کنوارہ رہنے کا فیصلہ

2019 ,فروری 18



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کی خبریں آج کل گردش میں ہیں ، اور اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ کترینہ کیف نے شادی سے صاف انکار کر دیا ہے ، اداکرہ کا کہنا ہے کہ وہ ساری زندگی اکیلا رہنا چاہتی ہیں، کترینہ کیف نے شادی سے صاف انکار کر دیا ہے ، اداکرہ کا کہنا ہے کہ وہ ساری زندگی اکیلا رہنا چاہتی ہیں،بالی ووڈ اداکارہ کترینا کیف نے کہا ہے کہ شادی نہیں کروں گی، جس حد تک ممکن ہوا کنواری ہی رہوں گی، بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینا کیف نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کے دوران کہا کہ حقیقتاً وہ جانتی نہیں کہ وہ ہمیشہ تنہا رہ پائیں گی یا نہیں تاہم جس حد تک ممکن ہوسکا وہ سنگل ہی رہیں گی، کترینا کیف کا کہنا تھا کہ شاید ایک ایسا لفظ ہے جس کو میں سمجھ نہیں پائی اور مجھے نہیں لگتا کہ میں اچھی بیوی ثابت ہوسکتی ہوں، واضح رہے کہ دبنگ خان کی شادی کو لے کر کترینا کیف کو ہی جوڑا جاتا ہے اور مداحوں کی بھی یہی خواہش ہے باربی ڈول کترینا کیف سلو میاں کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں، سلمان خان بالی ووڈ میں نئے چہرے متعارف کرانے کے حوالے سے مشہور ہیں اور کترینا کیف کو بالی ووڈ انڈسٹری میں متعارف کرانے کا سہرا سلمان خان کے سر ہی جاتا ہے، ان دنوں کترینا کیف دبنگ خان کی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور فلم ایک گانے کی شوٹنگ میں دونوں کی شادی ہوئی تھی، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا، علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں سلمان خان،کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں دیگر اداکاروں میں تبو، ڈیشا پٹنی، سنیل گروور اور جیکی شرف شامل ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت فلم 2014 میں ساؤتھ کوریا میں بننے والی فلم ’اوڈی ٹو مائی فادر‘ کی کاپی ہے۔ یاد رہے کہ فلم بھارت رواں سال عید الفطر پر پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی، یاد رہے کہ پچھلے دنوں یہ خبر بھی تھی کہ سلمان خان کے مداحوں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ دبنگ خان رواں سال اداکارہ کترینا کیف کے ساتھ ’بھارت‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، سلمان خان کے مداح ان کی کترینا کیف کے ساتھ جوڑی کو پسند کرتے ہیں بلکہ ان کی خواہش بھی رہی ہے کہ دونوں کی شادی ہوجائے، دبنگ خان نے مداحوں کی اس خواہش کو پوری کرنے کا ارادہ کرلیا ہے، وہ کترینا کیف سے یہ شادی حقیقت میں نہیں بلکہ نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ میں کریں گے، سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، دبنگ خان ایک گانے کی شوٹنگ کررہے ہیں جو شادی کے سین پر مشتمل ہے، واضح رہے کہ دبنگ خان کی فلم بھارت کا ٹریلر گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا تھا جس میں دبنگ خان مختلف کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں، علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں سلمان خان، کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں دیگر اداکاروں میں تبو، ڈیشا پٹنی، سنیل گروور اور جیکی شرف شامل ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت فلم 2014 میں ساؤتھ کوریا میں بننے والی فلم ’اوڈی ٹو مائی فادر‘ کی کاپی ہے۔

متعلقہ خبریں