انا للہ وانا الیہ راجعون : عرب ممالک کی طاقتور خاتون انتقال کر گئیں، خبر آتے ہی پورا عرب سوگ میں ڈوب گیا

2019 ,جنوری 19



عجمان(مانیٹرنگ ڈیسک) عجمان کے شاہی خاندان کے لیے بڑا صدمہ، پورا متحدہ عرب امارات سوگ میں ڈوب گیا۔تفصیلات کے مطابق عجمان کے شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ” شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور کرم کرنے والا ہے بیشک ہم سب اسی کی جانب سے آئے ہیں اور اسی کی جانب لوٹ کر جانے والے ہیں، شیخہ نائیلہ بنت راشد النعیمی جو کہ عجمان کے حکمران شیخ حمید بن راشد النعیمی کی ہمشیرہ ہیں،12 جمادی الاول 1440 ہجری بمطابق 18 جنوری 2018 کو انتقال کر گئیں ہیں، شیخہ نائیلہ بنت راشد النعیمی ، شیخ حمید بن احمد بن راشد المولا کی والدہ تھیں ۔اللہ تعالی عجمان کے شاہی خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ، شیخہ نائیلہ بنت راشد النعیمی کی نماز جنازہ آج 19جنوری کو عجمان کی الروضہ مسجد میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی، بیشک ہم خدا کی طرف سے آئے ہیں اور اُسی کی جانب لوٹ کر جانے والے ہیں ” ۔

View image on Twitter


متعلقہ خبریں