ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے والد انتقال کرگئے

2019 ,جون 13



اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے والد انتقال کرگئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے والد چودھری ہدایت اللہ انتقال کرگئے ،ان کی نماز جنازہ دن ڈیڑھ بجے شاہین مارکیٹ ای سیون میں ادا کی جائے گی ،مرحوم کی تدفین اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں کی جائے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    متعلقہ خبریں