بل گیٹس اگر روز 10 لاکھ ڈالر خرچ کریں تو انہیں اپنی تمام دولت ختم کرنے کیلئے کتنے سال کا عرصہ چاہیے ؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

2019 ,جنوری 27



نیویارک ( مانیٹرنگ ڈسک ) مشہور ترین کھرب پتی اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے ملک بل گیٹس اس وقت سو کھرب پاکستانی روپے سے زائد کے مالک ہونے کی وجہ سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں ، اگر وہ روز 10 لاکھ ڈالر بھی خرچ کریں تو اپنی تمام دولت کو خرچ کرنے کیلئے انہیں 245 سال درکار ہوں گے . آپ کو علم نہ ہو مگر بل گیٹس کا پورا نام ولیم ہنری گیٹس ہے جو 1955 میں واشنگٹن کے علاقے سیاٹیل میں ایک متوسط خاندان میں پیدا ہوئے اور انہیں بچپن سے ہی کمپیوٹر چلانے اور اس کی معلومات حاصل کرنے کا جنون تھا۔ کمپیوٹر کے شوق کے باعث ہی وہ ہارورڈ یونیورسٹی کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے تاکہ اپنے کیرئیر کو آگے بڑھا سکیں۔ یہ سال 1975 کی بات ہے جب بل گیٹس اور ان کے دوست پال ایلن نے مائیکرو کمپیوٹر کی ابتدائی قسم الٹیئر 8800 کو تیار کیا جس کے لیے انہوں نے ایک پروگرامنگ لینگویج تیار کی جسے بیسک کا نام دیا گیا اس زمانے میں ہارڈوئیر تو مارکیٹ میں متعدد دستیاب تھے مگر سافٹ وئیر کی بہت زیادہ کمی تھی اور بل گیٹس نے اسی کو دیکھتے ہوئے مائیکروسافٹ نامی کمپنی کو بنادی ، جس کے ذریعے ایک آپریٹنگ سسٹم ڈوز تیار کیا گیا اور آئی بی ایم کو اس کا لائسنس دیا گیا،1984 میں ان کی کمپنی مائیکرو سافٹ کا بزنس دس کروڑ ڈالرز تھا جو دو برسوں میں دوگنا بڑھ گیا ، تاہم 1987 میں صرف 31 سال کی عمر میں بل گیٹس کم عمر ترین ارب پتی شخص بن چکے تھے اور اس کے بعد سے ان کے اثاثوں میں مسلسل اضافہ ہی ہورہا ہے ، بل گیٹس کی دولت اتنی زیادہ ہے کہ اگر وہ روز 10 لاکھ ڈالر بھی خرچ کریں تو اپنی تمام دولت کو خرچ کرنے کے لیے انہیں 245 سال درکار ہوں گے، وہ بھی اس صورت میں جب انہیں مزید آمدنی نہ ہو۔ ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ ان کا اتنا امیر ہونا ناانصافی ہے تو وہ اربوں ڈالرز پر خود پر خرچ کرنے کی بجائے اپنی فاﺅنڈیشن کے ذریعے فلاحی کاموں پر خرچ کرتے ہیں۔ ارب پتی بن کر انہوں نے 2 مہنگی ترین اشیا خرید جن میں ان کا ایک طیارا ہے ،۔

متعلقہ خبریں