سری ویوی کی بیٹی نے پہلی فلم میں کتنا معاوضہ وصول کیا؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

2018 ,جون 20



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک): گزشتہ چند مہینوں کے دوران بالی ووڈ میں کئی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ’’دھڑک‘‘ بھی شامل ہے جس میں ایشانت کھتر نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو دونوں کے درمیان کیمسٹری کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ جھانوی کپور میں ایک سپرسٹار بننے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں۔ بالی ووڈ کی کسی فلم میں کام کرنے والے ہیرو اور ہیروئن کو کروڑوں روپے معاوضہ ملتا ہے مگر ایسے اداکار اور اداکارائیں بھی ہیں جن کا معاوضہ دیگر اداکاروں کے برعکس بہت کم ہوتا ہے لیکن فلم’’’دھڑک‘‘ کیلئے جھانوی کپور کو کتنے پیسے ملی جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔اس فلم کا بجٹ تقریباً 25 سے 30 کروڑ روپے رہا جس میں سے تکنیکی ٹیم مثال کے طور پر میوزک کمپوزر اجے اتل کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملے جبکہ نگرجونا منجول نے ری میک بنانے کے حقوق دینے کیلئے 2 کروڑ روپے لئے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی نے اپنی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی بیٹی جانوی کپور فلم دھڑک کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ چندن قبل سری دیوی کی دبئی میں مشتبہ حالت میں موت ہو گئی تھی اس وقت جانوی ہندوستان میں ہی تھیں اور فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ ماں کی موت کے بعد انہوں نے شوٹنگ میں حصہ لینا بند کر دیا تھا۔اب تازہ طور پر جانوی نے فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔ اس فلم کے بعض مناظر کولکتہ کے وکٹوریہ میموریل کے پاس فلمائے گئے۔فلم ڈائریکٹر نے شوٹنگ کے بعض منظر کے ویڈیو ویڈ کلپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے ہیں۔(ف،م)

 

      متعلقہ خبریں