ہالی وڈ کی وہ نئی فلم جس نے ریلیز ہونے کے پہلے تین دنوں میں بزنس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

2018 ,اپریل 30



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )ہولی وڈ کے معروف مارول اسٹوڈیوز کے سینما یونیورس ہاؤس کی 19 ویں سائنس فکشن فلم ’اوینجر: انفنٹی وار‘ نے ریلیز کے پہلے ہی 3 میں دنیا بھر سے 63 کروڑ ڈالرز کی کمائی کرکے کئی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے۔فلم کو رواں ماہ 27 اپریل کو امریکا سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس بات کا عندیہ پہلے ہی دیا جا چکا تھا کہ فلم نئے ریکارڈ بنانے میں کامیاب جائے گی۔18فلموں کے سپر ہیروز کی فلم نے ابتدائی دن میں دنیا بھر سے 63 کروڑ ڈالر (پاکستانی 63 ارب روپے سے زائد) کی کمائی کرکے نہ صرف ابتدائی ہفتے میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا بلکہ اس نے ایک نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔باکس آفس پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ ’موجو‘ کے مطابق ’اوینجر: انفنٹی وار‘ نے صرف امریکا سے ہی 25 کروڑ ڈالر کی کمائی کی۔اس فلم نے امریکا سے 3 دن میں 25 کروڑ امریکی ڈالر کمانے کے بعد 2015 میں ریلیز ہونے والی اسٹار وارز کی 7 ویں فلم ’اسٹار وارز: دی فورس اویکنز‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جس نے 3 دن میں 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے قریب کمائی کی تھی۔طاقتور ترین ولن ’تھیونس‘ کی دہشت زدہ لڑائی پر مبنی اس فلم نے رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’بلیک پینتھر‘ کو بھی ابتدائی 3 دن کی کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا۔بلیک پینتھر‘ نے ابتدائی 3 دن میں امریکا سے 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمائی کی تھی۔اوینجر: انفنٹی وار‘ نے نہ صرف امریکا بلکہ بھارت جیسے ملک میں بھی نئے ریکارڈ بنائے ہیں، جہاں اس نے رواں برس ریلیز ہونے والی متنازع فلم ’پدماوت‘ کو بھی کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ابتدائی 3 دن میں پدماوت نے صرف 83 کروڑ روپے کمائے تھے اور وہ رواں برس پہلے ہی تین دنوں میں سب سے زیادہ کمانے والی پہلی فلم بنی تھی۔تاہم 18 فلموں کے سپر ہیروز کی فلم نے ابتدائی 3 دن میں بھارت بھر سے 120 کروڑ روپے سے زائد کمائی کرکے کئی ہولی وڈ و بولی وڈ فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے۔صرف ’پدماوت‘ ہی نہیں بلکہ اس فلم نے کئی اور بولی وڈ فلموں جن میں ’ٹائیگر زندہ ہے، جڑواں 2، ریڈ اور سیکریٹ سپر اسٹار‘ شامل ہیں، ان کا بھی ریکارڈ توڑ دیا، ان میں سے کوئی بھی فلم 3 دن میں 90 کروڑ بھی نہیں کما سکی تھی، جب کہ ’اوینجر: انفنٹی وار‘ نے 120 کروڑ روپے کمائے۔خیال رہے کہ ’اوینجر: انفنٹی وار‘ کو تاحال چین میں ریلیز نہیں کیا گیا، جسے دنیا کی سب سے بڑی باکس آفس کا درجہ بھی حاصل ہے۔اوینجر: انفنٹی وار‘میں معروف سپر ہیروز آئرن مین، بلیک پینتھر، کیپن امریکا، ڈاکٹر اسٹریج، اسپائیڈر مین، تھور، آنٹ مین اور ایوینجرز، گارڈینز آف دی گلیکسی اور مارول اسٹوڈیو کے دیگر تمام سپر ہیروز کو خطرناک ولن سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس فلم میں تمام سپر ہیروز اسی اسٹوڈیو کے طاقتور ولن ’تھینوس‘ کا مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں، جو کہ مارول یونیورس کا ایسا ولن ہے جس کی آمد کا عندیہ 6 سال پہلے ریلیز ہونے والی پہلی ایوینجرز فلم میں دیا گیا تھا۔تھینوس نامی یہ کردارفلم میں 6 انفٹنی اسٹونز اکھٹا کرنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے رہا ہے، جو ایسے پتھر ہیں جنہیں متعدد مارول فلموں میں طاقت کے لیے اہم دکھایا جاچکا ہے۔فلم میں تمام سپر ہیروز ایک ولن کو شکست دینے میں بھی مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں۔فلم کی ہدایات نتھونی روسو اور جو روسو نے دی ہیں۔

متعلقہ خبریں