قطری امیر تو سعودی ولی عہد پر بھی بازی لے گئے ، جاتے وقت عمران خان کوکیا شاندار یقین دہانی کرا دی؟ ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھا

2019 ,جون 23



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امیرِ قطر کا دورۂ پاکستان بہت اہم ہے، نوجوانوں اورہنرمندپاکستانیوں کےلیےقطرکےدروازےکھلیں گے اور انہیں روزگار فراہم کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ امیرقطرکادورہ پاکستان بہت اہم ہے انہوں نے قطر میں پاکستانی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اوآئی سی اجلاس میں مسلم ممالک کےسربراہان سےملاقاتیں ہوئیں، خطےکی موجودہ صورتحال میں دونوں ملکوں کی قیادت کا ملنا بہت اہم ہے۔معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ امیرقطرکےدورےسےدوطرفہ تجارت کوفروغ حاصل ہوگا، نوجوانوں اورہنرمندپاکستانیوں کے لیے قطر کے دروازے کھلیں گے، قطرکےساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ بھی قائم کیاگیا جس کے تحت جلد ایل این جی ٹرمینل کی لانچنگ بھی ہوگی۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قطرمیں پاکستانیوں کےذریعےکثیرزرمبادلہ آئےگا، امیرِ قطر کا دورہ اس بات کی غمازی ہے کہ دنیا پاکستان کی طرف متوجہ ہے۔انہوں نے خوشخبری سنائی کہ پاکستانی چاول کی برآمدات پر عائد ہونے والی پابندی قطر نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، معیشت کےاستحکام کےلیے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں