لائن آف کنٹرول پر بھارتی کیڑوں کی جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,اگست 20



راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین افراد جا ں بحق ہوگئے، جس کے جواب میں پاک فوج کے بھر پورجواب سے ایک افسر سمیت 6بھارتی فوجی جوان ہلاک ہو گئے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے بتا یا کہ لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 7سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جواب دیا ۔پاک فوج کے جواب سے ایک بھارتی فوجی افسر سمیت 6جوان ہلاک ہو گئے جبکہ بھارتی فوج کے دو بنکر بھی تباہ ہوئے ۔

    متعلقہ خبریں