ترجمان بلاول بھٹوزرداری گرفتاریوں پر حکومت کے خلاف برس پڑے

2019 ,جون 15



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث ہونی چاہئے تھی لیکن حکومت نے بحث کا رخ سیاسی گرفتاریوں کی جانب موڑ دیا ہے ۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث ہونی چاہئے تھی لیکن حکومت نے معاملے کا رخ کسی اور جانب موڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جھوٹی ایف آئی آر کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے، خواہ کوئی بھی ہو اگر اس کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی جاتی ہے تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو قومی اسمبلی میں بولنے نہیں دیا گیا ، بلاول نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیا ہے ۔

    متعلقہ خبریں