مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے استعفیٰ کی خبریں ۔۔۔ حقیقت کیا ہے ؟ اس خبر میں جانیے

2019 ,جون 16



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت تجارت نے گزشتہ روز ( 15جون ) کو شائع ہونے والی مشیر تجارت عبد الرزاق دائودکے استعفیٰ کی افواہوں کی خبر کے حوالےسے وضاحت کی ہے کہ مشیر تجارت ، ٹیکسٹائل، صنعت وپیداوار اور سرمایہ کاری عبد الرزاق دائود نے وزیر اعظم پاکستان کوکوئی استعفیٰ نہیں بھجوایا ، خبر محض افواہوں کی بنیاد پر شائع کی گئی، اس میں کوئی صداقت نہیں ،آجکل مشیر تجارت مجاز اتھارٹی سے چھٹی لے کر ذاتی مصروفیات کے سلسلے میں بیرون ملک گئے ہوئے ہیں ، وہ کل( پیر ، 17جون )سے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے۔

متعلقہ خبریں