مریم نے اپنی چوڑیاں توڑ دی ہیں کیونکہ ۔۔“کئی روز سے خاموش کیپٹن صفدر اچانک منظرعام پر آگئے، نا قابل یقین انکشاف

2019 ,جون 23



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مریم نوازشریف کے شوہر کیپٹن صفدر اپنی اہلیہ کے حق میں میدان میں آ گئے ہیں اور کہاہے کہ مریم نے ہتھکڑیوں کیلئے اپنی چوڑیاں توڑ دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں صرف نوازشریف کا بیانہ چلے گا اور نظریہ بھی وہی ہو گا جو نوازشریف چاہے گا ، مریم نوازشریف کے طریقہ سیاست پر مطمئن ہوں ، نوازشریف نے گوادر اور موٹر وے پر کام کیا جو اب سلو ہو چکا ہے ، آج ملک کے حالات دوبارہ خراب ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کی اپوزیشن کو میثاق معیشت کی پیشکش مذاق معیشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرا اپنا ذاتی خیال ہے ۔

متعلقہ خبریں