2018 ,مارچ 6
ظہور سالمی کو عالمی سطح پر ان کی بنائی ہوئی پاکستانی جنگلی حیات کی منفرد و نایاب تصویروں کی وجہ سے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ اُن کی تصاویر ڈبلیو ڈبلیو ایف, یونیسیف اور نیشنل جیو گرافک فورمز پر باقاعدگی کے ساتھ دیکھی جاتی تھیں۔بین الاقوامی شہرت یافتہ ظہور سالمی بھلوال کے رہائشی تھے جبکہ دوسرے فوٹو گرافر فرخ شہزاد کا تعلق حافظ آباد سے تھا۔ بٹگرام فاریسٹ حکام کے مطابق دونوں میتیں ہفتے کی صبح دریافت کی گئی تھیں۔ظہور سالمی کو پاکستان کا سب سے اعلیٰ درجے کا وائلڈ لائف فوٹوگرافر تصور کیا جاتا تھا‘ انہوں نے ورلڈ وائلڈ فنڈ ( پاکستان ) کے تعاون سے دریائے سندھ کی نادر و نایاب انڈس ڈالفن پر کام کیا تھا اور نیشنل جیوگرافک کی ویب سائٹ کے مطابق وہ سنہ 2010 سے ان کے چینل سے وابستہ تھے۔