’ پاکستان کیلئے امریکہ انتہائی اہمیت کا ملک ہے کیونکہ ۔۔۔‘ وزیر اعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کردیا

2019 ,جولائی 22



واشنگٹن (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے امریکہ انتہائی اہمیت کا ملک ہے کیونکہ دونوں ممالک نے مل کر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے، برصغیر میں اربوں لوگ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے یرغمال بن چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں دورہ امریکہ کی دعوت صدر ٹرمپ نے دی تھی، وزیر اعظم بننے کے بعد سے وہ اس ملاقات کے منتظر تھے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کی گئی تو وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ برصغیر میں اربوں لوگ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے یرغمال بن چکے ہیں ، بھارت کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان امریکہ سے جو وعدے کرے گا اسے نبھائے گا، پاکستان کیلئے امریکہ انتہائی اہمیت کا ملک ہے دہشتگردی کے خلاف ہم نے مشترکہ جنگ لڑی ہے، نائن الیون کے بعد سے پاکستان اور امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پارٹنرز ہیں۔ افغان تنازعہ میں پاکستان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے۔

    متعلقہ خبریں