مریم اور بلاول کی ملاقات ۔۔ فیاض الحسن چوہان سے رکا نہیں گیا ، ایسی تنقید کر دی کہ سب ہنس پڑے

2019 ,جون 16



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نےبلاول بھٹو کو مریم نواز کی جانب سے دی جانے والی دعوت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے کرپشن بولے بھائی کو دعوت پر گھر بلا کر کھانے کا انتظام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیگم صفدرنے کرپشن بولے بھائی کے لیے کھانوں کا انتظام کیا اور کھانے میں چکن کِک بیک مصالحہ اورمنی لانڈرنگ ہانڈی مینوکاحصہ ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملائی کمیشن بوٹی اوراقرباپروری کے مصالحے کی بنی ہوئی کڑاہی بھی کرپشن بولے بھائی کو پیش کی گئی جبکہ میٹھا فرنٹ مین گجریلا فرنٹ مین مشتاق چینی سے تیار کیا گیا۔ یاد رہے کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے جاتی امراء پہنچنے پر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے انکا استقبال کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی جاتی امراء پہنچنے پر ہونے والے استقبال کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس کے خاوند کیپٹن (ر) محمد صفدراور ن لیگ ک دوسرے رہنماؤں نے انکا استقبال کیا۔مریم نواز نے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کو ظہرانے پر آنے کی دعوت دی تھی جسےبلاول بھٹو نے قبول کر لیا تھا اور اب بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظمنواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچے گئے ہیں جہاں ان کا استقبال مریم نواز شریف نے کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دونوں کی جانب سے چند قریبی ساتھی بھی شریک ہوئے مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات جاتی امراء میں ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حسن مرتضی اور مصطفیٰ نواز کھوکھر موجود ہیں۔جب کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب ، رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق، محمد زبیر بھی جاتی امراء میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں