مریم نواز جاگ اٹھیں ۔۔۔ گروتھ ریٹ نیچے آنے پر ایسی چیز ٹوئٹر پر شیئر کر دی کہ عمران خان کے کھلاڑی سمیت ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

2019 ,مئی 10



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گروتھ ریٹ 9سال کی کم ترین سطح پر آنے پر ٹوئٹ کیا ہے کہ نواز شریف کی یاد تو آتی ہو گی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹر پر 2017ء میں لیگی حکومت کے دوران جی ڈی پی 10سال کی بلند ترین سطح 5.3فیصد تک پہنچنے کی خبر شیئر کی جبکہ انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت میں ایک اخبار کا تراشہ بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گروتھ ریٹ 9سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو 0.85فیصد ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ایسی صورتحال میں نواز شریف کی یاد تو آتی ہو گی، دوسری جانب یہ خبر ہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عوام کو بتائیں کہ حکومت روزانہ 16 ارب کا قرضہ لے رہی ہے.ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم کی آج راولپنڈی میں کی جانے والی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. سیکریٹری اطلاعات ن لیگ مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران صاحب عوام کو بتائیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معاہدہ طے کیا.ان کے مطابق صرف 9 مہینوں میں ترقی کی شرح 2.5 فی صد ہوگئی ہے، جو9 سال میں کم ترین سطح ہے حکومت کوآئی ایم ایف جاناپڑرہا ہے اورعوام دشمن شرائط مانی جارہی ہیں.مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب، عوام کے پاس روٹی ہوگی، تو صحت ہوگی، بہتر ہوتا کہ آپ آج عوام کو بتاتے کہ آپ یومیہ کتنے ارب قرضہ لے رہے ہیں.


متعلقہ خبریں