ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑا انکشاف کردیا

2019 ,جون 30



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں 15ممبر بجٹ اجلاس سے غیر حاضر تھے، ان کے علاوہ 31لوگ اور بھی ہیں، ان کوجمع کرلیا جائے تو یہ 46پورے ہوجائیں گے، اس لئے رانا ثنا ءاللہ فیصلہ کرلیں کہ ان کی جانب سے کس کس کے گھر کا گھیراﺅ کرنا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ہم ممبران کی خرید و فروخت کی مذمت کرتے ہیں ، ہم نے بجٹ پاس کروایا اور یہ دکھانے کیلئے کہ ہمارے ممبران پورے ہیں، پنجاب میں 15منٹ میں بجٹ پاس ہواہے اور وفاق میں بھی ایسے ہی ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں 15لیگی ارکان بجٹ اجلاس سے غیر حاضر تھے ، ان کے علاوہ 31لوگ اور بھی ہیں، ان کوجمع کرلیا جائے تو یہ 46پورے ہوجائیں گے ، اس لئے رانا ثنا ءاللہ فیصلہ کرلیں کہ ان کی جانب سے کس کس کے گھر کا گھیراﺅ کرناہے ؟ اس وقت شریف خاندان کے اندر لڑائی ہے ، میر ے ایک وزیر نے بتایا ہے کہ جب وہ ن لیگ کے وزیر تھے تو شہباز شریف نے دو سال تک ان سے ہاتھ نہیں ملایا تھا ۔ شہباز گل نے کہا کہ ہم کو ن لیگ کے ممبران کی ضرورت نہیں لیکن اگر وہ عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں اوران سے ہاتھ ملانا چاہتے ہیں تو پھر ہم ان کی بات سنیں گے کیونکہ عمران خان صرف تحریک انصاف کے وزیر اعظم نہیں بلکہ سارے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں۔

متعلقہ خبریں