فلم ’دیوداس‘ کی دادی ماں انتقال کر گئیں

2018 ,جنوری 17



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کی مشہور فلم دیو داس میں شاہ رخ خان کی دادی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایوا مکھرجی 88 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ ایوا مکھرجی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1963 میں بنگالی فلم رام ڈھاکا سے کیا اور پھر کامیابیوں کے سفر طے کرتی ہوئی سن 2000 میں ہندی فلم انڈسٹری داخل ہوئیں۔بڑھتی عمر میں بھی آپ نے مختلف ٹی وی کمرشلز اور ڈراموں میں نانی دادی کا کردار ادا کر کے آخری وقت تک اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور 15 جنوری کو آپ کی زندگی کا سفر تمام ہوا۔

ایوا مکھرجی نے سن 2002 میں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دیوداس‘ میں شاہ رخ خان کی دادی کا کردار خوبصورتی سے ادا کرتے ہوئے سب کے دلوں میں جگہ بنائی۔

بعد ازاں 2009 میں ہدایت کار رام گوپال ورما نے اپنی فلم ’ڈرنا ضروری ہے‘ میں آپ کو نانی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی جسے آپ نے قبول کیا اور  اپنی ہی بیٹی کی نانی بنیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکارہ کو دو روز قبل دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں، ایوا مکھرجی کے بچھڑنے پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ایوا شرما کا شمار بالی ووڈ کی اُن سینئر شخصیات میں ہوتا تھا جنہیں سب استاد کا درجہ دیتے ہوئے قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے، اداکارہ کے بچھڑنے سے انڈسٹری میں خلع پیدا ہوگیا۔

متعلقہ خبریں