وہ 3 گناہ جو آپ کی تمام نیکیوں کو کھا جاتے ہیں

2018 ,اپریل 12



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): انسان ہونے کے ناطے ہم سب سے گناہ سرزد ہوتے ہیں لیکن کچھ گناہ ایسے سنگین ہوتے ہیں جو ہماری نیکیوں کو اس طرح ختم کردیتے ہیں جیسے آگ خشک تنکوں کو جلا کر راکھ کردیتی ہے۔ ان گناہوں کا ارتکاب کرنے والے لوگ اگرچہ روز محشر اتنی نیکیوں کے ساتھ آئیں جو پہاڑ کے برابر ہوں لیکن ان کے کبیرہ گناہوں کے سبب یہ نیکیاں راکھ کے ذروں سے بڑھ کر ثابت نہیں ہوں گی۔ 
علماءکرائم ان کبیرہ گناہوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ خالق کی مقرر کردہ حدود سے سرکشی کرنا بڑی بڑی نیکیوں کو بھی ضائع کرنے کا سبب بن جاتا ہے ۔ اسی طرح جو لوگ سرعام گناہ کرتے ہیں یا اپنے گناہ کی تشہیر کرتے ہیں ان کی نیکیاں بھی ان کے کسی کام نہ آئیں گی۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے گناہوں پر پردہ پڑا تھا لیکن انہوں نے خود ہی یہ پردہ اُٹھا کر اپنے گناہوں کو دنیا کے سامنے فاش کردیا۔ اسی طرح خدا کا شریک ٹھہرانے والوں سے بڑھ کر خسارے میں کوئی نہیں۔ خد اکے علاوہ کسی کی عبادت کرنے والوں یا کسی کو معبود قرار دینے والوں کے نیک عمل بھی روز محشر ان کے کسی کام نہ آئیں گے۔ بلاشبہ خدا بڑا معاف کرنے والا ہے، یعنی ہمیں چاہیے کہ جونہی دل میں احساس گناہ بیدار ہو تو اپنے گناہوں پر ندامت کا اظہار کریں اور معافی کے طلبگار ہوں۔

متعلقہ خبریں