کرینہ کپور کی کس خواہش پر سیف علی خان نے صاف صاف جواب دے ڈالا؟ اداکارہ نے شادی سے پہلے کا بڑا راز فاش کر دیا

2019 ,اپریل 25



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ کرینہ کپور خان نے سیف علی خان سے شادی سے پہلے کے وقت کے بارے میں کچھ یادیں شیئر کی ہیں۔ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے ایک دن سیف علی خان نے انہیں کہا کہ وہ کوئی 25 سال کے لڑکے نہیں ہیں جوانہیں ہر روز گھر چھوڑنے آئیں۔ہیومنز آف بمبئی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے بتایا کہ کس طرح سیف علی خان نے ان کی اس وقت مدد کی جب وہ مکمل طور پر ٹوٹ چکی تھیں اور کیسے انہیں کیریئر میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ کرینہ کپور کے مطابق سیف علی خان نے ان کی ہر موقع پر مدد کی اور اپنی ذات سے پیار کرنا سکھایا ۔ ’ فلم ٹشن کی شوٹنگ کے دوران ہم لوگ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر لمبے سفر پر نکل جایا کرتے تھے تاکہ ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارا جاسکے‘۔کرینہ نے بتایا کہ ان کے شوہر ان سے عمر میں 10 سال بڑے اور دو بچوں کے باپ تھے لیکن ان کیلئے وہ صرف سیف ہیں۔’ جب ہم شروع میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے تو اس وقت سیف نے مجھے کہا کہ میں کوئی 25 سال کا لڑکا نہیں ہوں جو ہرروز تمہیں گھر چھوڑنے کیلئے آئے‘۔

متعلقہ خبریں