شہزادہ سلمان کی پاکستان آمد : پاکستانی میڈیا میں تو خوب عزت و تکریم دی گئی مگر سعودی میڈیا نے اسے کیسے دکھایا؟ حیران کن تفصیلات آگئیں

2019 ,فروری 18



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کے دورے کو جہاں پاکستانی میڈیا نے خوب کوریج دی وہیں محمد بن سلمان کے اس انتہائی اہم دورے کو عرب میڈیا نے بھی اپنی شہ سرخیوں کی زینت بنایا۔ سعودی عرب کے انگریزی اخبار سعودی گیزیٹ نے اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ محمد بن سلمان کا شاندار طریقے سے پاکستان میں استقبال کیا گیا اور پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی جے ایف 17،ایف 16 لڑاکا نے سعودی شہزادے کے جہاز کو اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا۔ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بارے میں خلیج ٹائمز نے لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پاکستان بہت اہم ہو گا۔انہوں نے لکھا کہ محمد بن سلمان کے دورے نے پاکستان کے اقتصادی مستقبل کے بارے میں امید ظاہر کی۔ جب کہ عربی خبر رساں ادارے عرب نیوز نے لکھا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر کا معاہدہ کر لیا۔ انہوں نے محمد بن سلمان کی جانب سے عمران خان کو کہے گئے ان الفاظ کو بھی سرخی میں لکھا کہ آپ سعودی عرب میں مجھے پاکستان کا سفیر سمجھیں۔ عرب نیوز نے ایک خبر کی سرخی کچھ اس طرح سے لگائی کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے ساتھ ساتھ تعلقات کو نئی سطح پر پہنچا دیا۔ سعودی عرب کی قومی زبان کے اخبار الوطن نے بھی اس دورے کو اپنے اخبار کا اہم حصہ بنایا۔ جب کہ گلف نیوز نے لکھا کہ سعودی عرب نے پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ اسی طرح سعودی عرب کی کاروباری نیوز ویب سائٹ القتصادیہ نے بھی اس دورے کو اپنی شہ سرخی بنایا اور لکھا کہ ریاض اور اسلام آباد نے بیس ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو تقویت دی۔

متعلقہ خبریں