شیخ رشید بھی نا اہل۔۔۔؟؟ وفاقی وزیر ریلوے کے لیے سپریم کورٹ سے بہت بری خبر آگئی

2019 ,مئی 10



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیاہے جس کی سربراہی جسٹس عظمت سعید کریں گے جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس اعجاز الحسن اس بینچ میں شامل ہیں۔تین رکنی بینچ 14 مئی کو درخواست کی سماعت کرے گا۔شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پاکستان گلز گائیڈ ایسوسی ایشی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے راولپنڈی کی انتظامیہ کو حکم جاری کیا تھا کہ گلز کالج کی زمین 99 سالہ لیز پر ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید اور ان کا بھتیجا انتظامیہ پر دبائو ڈال رہاہے کہ اس زمین کو خالی کروایا جائے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وہ چاپلوسی کرنے والے وزیر نہیں اور صاف کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی میں زچہ و بچہ ہسپتال کا افتتاح کیا، اس موقع پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی بار احساس ہوا کہ عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے کتنی محنت کی۔انہوں نے کہا کہ 20 سال بعد 400 کمروں کا زچہ و بچہ ہسپتال کا افتتاح عمران خان نے کیا، 11 جدید آپریشن تھیٹر ہسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 9 ہزار کلومیٹر ریل کی لائن گورا دے کرگیا لیکن ہم نے 2 ہزار کلومیٹر ریلوے ٹریک کھالیا۔شیخ رشید نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاپلوسی کرنے والا وزیر نہیں، عمران خان صاحب میں مانتا اور کہتا ہوں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، بجلی، گیس، پٹرول مہنگا ہوا ہے مگر اس کے ذمہ دار نواز شریف اور زرداری جیسے ڈاکو ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا شارٹ کورس 90 دن کا ہے لیکن میں دو سال کا کہتا ہوں، ریلوے میں 2 لاکھ نوکریاں دیں گے اور اگلا الیکشن پاکستان ریلوے پر لڑیں گے۔

متعلقہ خبریں