حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیراعظم کا قوم سے خطاب کا فیصلہ

2019 ,اگست 3



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیراعظم نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم حکومتی کارکردگی سے متعلق قوم کو آگاہ کریں گے ،وزیراعظم نے تمام کابینہ ارکان کو وزارتوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم آفس نے وزارتوں اور محکموں کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام وزارتیں پہلے سال کی 5 بڑی کامیابیاں بتائیں ،تمام وزراء9 اگست سے پہلے اپنی وزارت کی کامیابیوں سے متعلق آگاہ کریں ۔

    متعلقہ خبریں