لیگی ارکان اسمبلی کےساتھ بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنیوالے سابق لیگی رہنمایونس انصاری کے اہم انکشافات

2019 ,جون 30



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) عمران خان سے ملاقات کرنیوالی سابق لیگی رہنما یونس انصاری نے کہاہے کہ ہم نے عمران خان سے ملاقات کی ہے ، میرے ساتھ 15صوبائی اسمبلی کے ممبر تھے اور 5قومی اسمبلی کے ممبر تھے ، میں اس پر چار پانچ سال سے کام کررہا تھا۔ جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگوکرتے ہوئے یونس انصاری نے کہا کہ میں نے الیکشن سے پہلے ن لیگ کوخیر باد کہہ دیا تھا کیونکہ یہ لوگوں کی تذلیل کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی بد قسمتی ہے کہ شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب رہے ہیں اور اب ان کو اپوزیشن لیڈر لگایا ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ میرے ساتھ گئے تھے ، وہ میرا اثاثہ ہیں، میں ان کے نام نہیں لے سکتا ، میں ان کی جان ومال اور عزت کی حفاظت کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی فرد کے غلام نہیں ہیں ، اگر ہم کوضرورت پڑی تو تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے ن لیگ سے مستعفی ہوکر دوبارہ منتخب ہوجائیں گے ،ہم عمران خان کا ویژن پسند آیاہے ، یہ ڈالر جو اوپر گیاہے اوراب نیچے بھی آنا شروع ہوگیا ہے ، دو تین ماہ بعد یہ صورتحال بہتر ہوناشروع ہوجائیگی ۔

    متعلقہ خبریں