ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کرتے ہی پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

2019 ,جولائی 22



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کو فائیو جی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاکستان سے اچھے تعلقات اس کے اپنے میں مفاد ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو فائیو جی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایک ساتھ جانے سے امریکہ کو یہ تاثر گیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔

    متعلقہ خبریں