انوشکا شرما جب ویرات کوہلی کو ہار پہنانے لگیں تو قریب کھڑے کھلاڑی کے دوستوں نے ایسا کام کر دیا کہ اداکارہ شدید مشکل میں پڑ گئیں

2017 ,دسمبر 11



میلان (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کا موقع کسی بھی شخص کے لئے انتہائی اہم ہوتا ہے مگر اس موقع پر دولہے اور دلہن کی شرارتیں بھی عروج پر ہوتی ہیں ، بڑے بڑے لوگوں کے دوست ایسی ایسی شرارتیں کرتے ہیں کہ لوگ ان سے پناہیں مانگنا شروع کردیتے ہیں ، لیکن جب کسی مشہور شخصیت کی شادی میں اس موقع پر اگر کوئی دوست شرارت کردے تو وہ شرارت زبان زد عام ہو جاتی ہے۔ 

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کی تقریب اٹلی میں منعقد ہوئی ، جس میں صرف ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، دونوں کی شادی ہندو رسومات کے تحت انجام پائی، ان رسومات میں سات پھیرے شادی کا بنیادی جزو ہوتے ہیں،انوشکا شرمااور کوہلی جب منڈپ پر آئے تو اداکارہ نے رسومات کی ابتدا کے طور پر اپنے دولہے میاں کو ہار پہنانے کے لئے ابتدا کی، اداکارہ جونہی کوہلی کو ہار پہننانے کے لئے آگے بڑھیں تو کرکٹر کے دوست میدان میں آگئے اور کوہلی کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا لیا، دولہے راجہ دوستوں کے ہاتھوں میں تھے جبکہ دلہن ہار ہاتھ میں لئے کھڑی رہیں ، اس موقع پر محفل میں چاروں جانب قہقہے بلند ہوگئے جبکہ دلہن اپنی شرمندگی کو چھپانے کے لئے مسکرانے پر مجبور ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں