2019 ,جولائی 7
چترال (مانیٹرنگ رپورٹ) چترال میں سینکڑو ں سال پرانا گلیشئر پھٹ گیا ، گلیشئر پھٹنے سے گولین میں شدید سیلاب آگیا ہے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق سینکڑوں ایکڑ زمینیں ، فصلیں اور باغات سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں ۔ مقامی افراد نے آبادیو ں کوخالی کرکے پہاڑوں پر پنا ہ لے لی ہے ۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں اور متاثرہ افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔