’’ مجھے اپنی فکر نہیں ، خدا خیر کرے کہ ۔۔۔۔‘‘ نواز شریف نے جیل سے پیغام بھجوا دیا، مسلم لیگ (ن) رنجیدہ ہوگئی

2019 ,مارچ 12



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے اپنی فکر نہیں، اللہ پاکستان کی خیر کرے، کارکنوں کے جذبات کی قدر کرتاہوں، کارکنوں کی محبت اور دعائیں میری اصل طاقت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے صدر ن لیگ شہبازشریف نے ملاقات کی، جس میں نوازشریف صحت ،علاج اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہبازشریف کو ہدایت کی کہ میرے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں پر عوام کا شکریہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے جذبات کی قدر کرتا ہوں ، کارکنان کی دعائیں اور محبت ہی میری اصل طاقت ہے۔ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف نے میڈیا کو بتایا کہ نوازشریف کی صحت دن بدن بگڑتی جارہی ہے۔حکومت بیانات دے کرسمجھتی ہے کہ ذمہ داری پوری ہوگئی ہے۔نوازشریف کے ہسپتال نہ جانے کی ذمہ دار حکومت ہے۔نوازشریف نے دوستوں ، عوام اور کارکنان سے دعا کی اپیل کی ہے۔ اس سے قبل مریم نوازنے کوٹ لکھپت جیل میں میاں نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نوازشریف کی طبیعت بہتر نہیں ہے۔ نوازشریف کو رات بھر انجائنا کی شکایت رہی۔ ذہنی دباؤ کے باعث نوازشریف کا بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہورہا ہے۔نوازشریف خرابی صحت کے باعث جمعرات کو کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کے ذاتی معالج کو ساتھ لیکر آئی تھی۔ نوازشریف کے ڈاکٹرز نے ان کی ادویات میں تبدیلی کردی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ بلاول بھٹو نے وقت نکال کر نوازشریف کی تیمارداری کی ہے۔ نوازشریف کی تیمارداری کرنے پربلاول بھٹو کا کل بھی شکریہ ادا کیا آج پھر شکریہ ادا کرتی ہوں۔اسی طرح آج مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اورمیاں حمزہ شہبازنے بھی نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں نوازشریف کی صحت ،علاج سمیت سیاسی صورتحال اور بلاول بھٹو کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ خبریں