نریندر مودی کا جنگی جنون پورے بھارت کو لے ڈوبا۔۔۔ 3 دنوں میں ایسا کام ہوگیا کہ بھارتیوں کی چیخیں نکل آئیں

2019 ,فروری 25



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے کے بعد بھارت کی معیشت تباہ ہوگئی، صرف 3 دن کے اندر اندر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارت سے کھربوں روپے کا سرمایہ نکال لیا۔  مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے بھارتی فوج پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کے بعد بھارتی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے۔بھارت کی مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کو مسلسل جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اس تمام صورتحال میں پاکستان کی بجائے الٹا بھارت کو ہی نقصان ہوا ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے جنگ چھیڑنے کی دھمکیاں دیے جانے کے بعد بھارت کی معیشت کو صرف تین روز میں زبردست نقصان پہنچا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دیکھتے ہی دیکھتے بھارت سے کھربوں روپے کا سرمایہ نکال لیا ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے ملک میں سرمایہ کاری نہیں کر سکتے جہاں جنگ کا ماحول ہو۔ اسی باعث صرف تین روز کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارت کی مارکیٹ سے کھربوں روپے کا سرمایہ نکال لیا ہے۔ اس حوالے سے بھارت کے معاشی ماہرین مودی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے کی تلقین کر رہی ہے۔ مودی سرکار کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ جنگ کی باتیں ترک کر دیں، بصورت دیگر اس کا نقصان پاکستان کی بجائے بھارت کو ہی ہوگا۔

متعلقہ خبریں