وزیراعظم عمران خان کا پتوکی کے قریب ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا نوٹس ،آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

2019 ,اگست 3



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے پتوکی کے قریب ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔واضح رہے کہ نامعلوم ملزموں نے گزشتہ ہفتے پتوکی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کرکے میاں بیوی اور بچی کو قتل کردیاتھا، وزیراعظم عمران خان نے پتوکی کے قریب ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والوں کو فوری انصاف مہیا کیا جائے،وزیراعظم آفس نے مقتولہ صنم زہراکی والدہ سے براہ راست رابطہ بھی کرلیا۔

    متعلقہ خبریں