پاک بھارت کشیدگی : وزیراعظم عمران خان نے بیان جاری کردیا

2019 ,مارچ 12



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کانوٹس لے۔ وزیر اعظم عمران خان سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے امیگریشن بحران سے نمٹنے پر جرمن چانسلر اینجلامرکل کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاک جرمن تعلقات میں جمہوری اقدار اور کثیرالجہتی تعاون کواہمیت حاصل ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جرمن وزیر خارجہ کو خطے کی موجودہ صورتحال ، افغانستان اور بھارت کے ساتھ موجودہ صورتحال اوراقدامات سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کانوٹس لے،جرمنی پاکستان کیساتھ صحت اورتعلیم کے شعبے میں تعاون کر سکتا ہے۔اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں