” میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو شادی میں شرکت کی دعوت دوں گا کیونکہ۔۔“ حسن علی نے اعلان کر دیا

2019 ,اگست 4



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے کہاہے کہ وہ اپنی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو دعوت دیں گے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حسن علی کا کہناتھا کہ بھارتی ٹیم پلیئرز ہمارے کرکٹ فیلو ہیں، میں تمام بھارتی کرکٹ ٹیم کو شادی میں مدعو کرنا چاہوں گا، انہیں بڑی خوشی ہوگی اگر بلیو شرٹس ان کی شادی میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم میں کسی کو سربالا بنانا پڑے تو شاداب خان ان کی اولین ترجیح ہوگی، وہ 22 سال کا چھوٹا سا بچہ ہے اور میرا بہترین دوست ہے، وہ میرا ساتھ سربالا بنے اور بے شک سلامی کی تمام رقم خود ہی رکھ لے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ قومی ٹیم میں سے کسی اور کو گھوڑے پر بٹھانا پڑا تو فہیم اشرف ان کی ترجیح ہوں گے، ان کے دستیاب نہ ہونے پر ان کی ترجیح فخرزمان یا بابراعظم ہوں گے۔

    یاد رہے کہ حسن علی کی شادی 20 اگست کو دبئی میں ہو رہی ہے، ان کی ہونے والی شریک حیات کا نام سامعہ ہے جو کہ غیر ملکی ایئرلائن میں فلائٹ انجینئر ہیں۔ شعیب ملک کے بعد حسن علی دوسرے پاکستانی کرکٹر ہیں جو بھارتی داماد بننے جارہے ہیں۔

    متعلقہ خبریں