شعیب اختر سرجری کیلئے کب آسٹریلیا جارہے ہیں اور کس چیز کا آپریشن ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

2019 ,اگست 4



کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) گھٹنوں کے درد میں مبتلا سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کو بیماری سے جلد چھٹکارے کی امید ہے جو آپریشن کیلئے آئندہ ہفتے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔اپنے یو ٹیوب چینل پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں یہ تکلیف کیریئر کے عروج کے دور سے ہے مگر اب امید ہے کہ دو عشرے کی طویل مدت کے بعد اس سے نجات مل جائے گی۔شعیب اختر کے مطابق 1997 میں ڈاکٹروں نے انہیں بتایا تھا کہ تمہارا کیریئر اس تکلیف کی وجہ سے دو سال سے زیادہ طویل نہیں ہو سکے گا۔

    متعلقہ خبریں