’ہم طالبان پر اس کام کیلئے زور دیں گے‘ عمران خان نے ٹرمپ سے ملاقات میں وہ کام کرنے کا اعلان کردیا جس پر طالبان ابھی تک راضی نہیں ہیں

2019 ,جولائی 22



واشنگٹن (مانیٹرنگ رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ طالبان پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر زور دیں گے۔ وائس آف امریکہ کے مطابق وائٹ ہاﺅس آمد کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ افغان طالبان پر زور دیں گے کہ وہ افغان حکومت سے مذاکرات کریں۔ اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ عمران خان نے جو کہا ہے یہ اہم بات ہے، حالات تبدیل ہوں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات میں مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کو خوشگوار دیکھ رہا ہوں ، امید ہے کہ ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

    متعلقہ خبریں