بھارت کی جانب سے جنگ کی دھمکیوں کے بعد آرمی چیف کا اب تک کا سب سے بڑا ایکشن ، ایک خبر نے پورے بھارت کے چھکے چھڑا دیے

2019 ,فروری 25



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کو ر ہیڈ کواٹر ز کا جائزہ لیا ،آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کور ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا کورکمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا آرمی چیف نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر تیاریوں کا جائزہ لیا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جبکہ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دے دیا۔ دونوں مسلح افواج کے سربراہان نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے دونوں سربراہان نے خطرے کی صورت میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے رد عمل کی تیاریوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے مسلح افواج کے باہمی رابطوں اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں مسلح افواج کے سربراہان نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا حملے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں