بریکنگ نیوز : آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، رات گئے اچانک بڑی گرفتاریاں ہوگئیں

2019 ,مارچ 12



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ مانسہرہ میں اہم کارروائی کر کے دو خطرناک دہشت گردوں کو ان کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی نے اینٹی کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کے ہمراہ مانسہرہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔مانسہرہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو اہم دہشتگردوں کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد ہزارہ میں کارروائیوں میں ملوث تھے۔دہشت گردوں نے پولیس اور فوجی قافلوں پر حملے کیے جبکہ امام بارگاہ پر حملے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔

متعلقہ خبریں