حکومت کا بے نامی اثاثوں کی معلومات کیلئے جے آئی ٹی طرز پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ

2019 ,اگست 3



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی حکومت نے بے نامی اثاثوں کی معلومات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،وفاقی کابینہ نے چھ رکنی بے نامی انفارمیشن کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دیدی،نجی ٹی وی کے مطابق بے نامی انفارمیشن کمیٹی جے آئی ٹی طرز پر بنائی جائے گی، جس میں آئی ایس آئی ،انٹیلی جنس بیورواور ایف آئی اے کے نمائندے شامل ہوں گے۔

کمیٹی میں ایف بی آر ،سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے ،کمیٹی بے نامی اثاثوں کی معلومات اکٹھی کرکے متعلقہ حکام کو فراہم کرےگی،اس کے علاوہ کمیٹی بے نامی قوانین پرعملدرآمد کے عمل کو تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی ،کمیٹی حکام کی کارکردگی کو موثر بنانے میں بھی سہولت کاری کرے گی ۔

    متعلقہ خبریں