پاکستانی چائے کا اثر۔۔۔ بھارتی پائلٹ ’ ابھی نندن‘ نے بھارتی جھوٹ بے نقاب کر دیا، بھارت کو پور ی دنیا میں جگ ہنسائی کا سامنا

2019 ,جون 8



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے بھارتی میڈیا کی نا اہلی کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ بات بڑھا چڑھا کربیان کرتا ہے ۔ آگ لگانے کے لیے چھوٹی سی بات مرچ لگا کر بیان کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا بھارتی عوام کو بہکا رہا ہے ۔ ابھی نندن کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ اپنے جھوٹ کے حوالے سے جانا جاتا ہے ۔بالاکوٹ میں بھارتی ائیر سٹرائیک کے بعد بھارتی میڈیا نے 350 دہشتگردوں کی ہلاکت کا جھوٹا اور بے سروپا دعویٰ کیا۔ بھارتی میڈیا کے اس پروپیگنڈے کا جواب اس وقت کی انڈین وزیر خارجہ سشما سوراج نے دیا اور کہا کہ بالاکوٹ ائیر سٹرائیک کے دوران ایک بھی پاکستانی شہری یا فوجی نہیں مارا گیا۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے براہ راست پاکستان پر عائد کیا تھا۔پلوامہ واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔ جس کے بعد بدھ کی صبح 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔پاک فوج نے ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور حراست میں لے لیا تھا۔ بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری کے بعد سے بھارتی میڈیا میں یہ چرچا تھا کہ پاکستان اب پائلٹ کی رہائی کے لیے بھارت کے سامنے شرائط رکھے گا ، بھارتی حکومت نے مؤقف دیا کہ ہم کسی قسم کی شرائط ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ لیکن 28 فروری کو جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب سراہا گیا تھا۔ جس کے بعد یکم مارچ کو بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے کچھ عرصہ قبل ہی دوبارہ سے اسکوارڈن جوائن کیا تھا جس کے بعد ابھی نندن کو راجھستان کے سورت گڑھ ائیر بیس پر تعینات کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں